ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / آئندہ الیکشن کانگریس کاآخری الیکشن بعد میں عوام موقع نہیں دیں گے:دگ وجے سنگھ

آئندہ الیکشن کانگریس کاآخری الیکشن بعد میں عوام موقع نہیں دیں گے:دگ وجے سنگھ

Sun, 20 Feb 2022 10:35:19    S.O. News Service

بھوپال،20؍فروری (ایس او نیوز؍یو این آئی) مدھیہ پردیش کے سابق وزیراعلیٰ اور کانگریس کے سینئر لیڈر دگ وجے سنگھ آج ایک بار پھر تب سرخیوں میں آگئے جب وہ ایک وائرل ویڈیو میں یہ کہتے ہوئے سنائی دیئے کہ 2023میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کانگریس کے آخری انتخابات ثابت ہوسکتے ہیں اس کے بعد عوام کانگریس کو موقع نہیں دیں گے۔بھارتیہ جنتا پارٹی کے کئی مقامی لیڈروں نے اس ویڈیو کو وائرل کیا ہے۔ ویڈیو رتلام ضلع کا بتایا جارہا ہے۔رتلا م ضلع سے موصولہ خبر کے مطابق مسٹر سنگھ نے یہ بات مقامی سرکٹ ہاؤز میں جاورا کے کانگریس کے لیڈروں سے غیررسمی بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

مسٹر سنگھ اپنے رتلام قیام کے دوران جب سرکٹ ہاؤز پہنچے تو جاورا سے کانگریس کے مختلف گروپوں کے لیڈر ان سے ملاقات کیلئے آئے۔ پارٹی کے الگ الگ گروپ کے لیڈر مسٹر سنگھ سے الگ الگ ملاقات کرنا چاہتے تھے لیکن انہوں نے تمام کو ایک ساتھ ملاقات کیلئے بلایا۔

مسٹر سنگھ نے جاورا کے ان کانگریسی لیڈروں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وہ لوگ نہ تو ایک دوسرے کے ساتھ آنے کیلئے تیار ہیں اورنہ ہی ایک دوسرے سے بات کرنے کیلئے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہاکہ اگر سب مل متحد ہوکر الیکشن نہیں لڑتے تو 2023کا الیکشن کانگریس کیلئے آخری الیکشن ثابت ہوگا اور اس کے بعد عوام پارٹی کو کوئی موقع نہیں دیں گے۔ پارٹی کو کام کرنے کیلئے کارکن نہیں ملیں گے۔


Share: